پرتھ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو 140 رنز پر آؤٹ کیا۔ 141 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 27ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جس سے سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام ہوئی۔
اس کامیابی میں پاکستانی اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ اور فاسٹ بولرز نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ شامل تھی۔ حارث رؤف کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2002 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔