چین نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران پاکستان میں چینی شہریوں پر حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چین پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
لن نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، خصوصاً سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والوں پر بڑھتے حملے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے اور کوئی سازش پاک چین تعلقات کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت جاری رکھے گا، اور سی پیک کے تحت شراکت داری مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔