ازبک سفیر سے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون پر اتفاق

ازبکستان اور پاکستان کے درمیان صنعتی و سرمایہ کاری تعاون کو وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیرتختیوف نے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان صنعتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں صنعتی پراسیسنگ، مشترکہ منصوبوں کے قیام، لاجسٹک روابط اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سمیت کئی کلیدی شعبہ جات شامل تھے۔

فریقین نے فری اکنامک زونز میں اشتراک، ای-کامرس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ترقی، معدنیات کی تلاش و پراسیسنگ اور کاروباری روابط کو مزید فعال بنانے جیسے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ، باہمی تعاون کے نئے ماڈلز اور میکنزم اپناتے ہوئے دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے کی معاشی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بلکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ازبک سفیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط معاشی شراکت داری دونوں اقوام کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں