ازبکستان اور پاکستان کا مزدوروں کی فلاح اور تربیت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

ازبکستان اور پاکستان نے انسانی وسائل کی ترقی، پیشہ ورانہ تربیت، اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین سے ایک ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا جو پیشہ ورانہ تربیت، روزگار، اور مہارتوں کی باہمی توثیق جیسے اہم پہلوؤں پر عملی اقدامات کو آگے بڑھائے گا۔

تعاون کے اہم شعبوں میں آئی ٹی، صحت، زراعت، مہاجرت کا نظم و نسق اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ شامل ہیں۔

ازبکستان نے پاکستان کے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ جاری کامیاب لیبر پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اسے قابلِ اعتماد شراکت داری میں بدلنے کا عزم ظاہر کیا۔

براہِ راست پروازوں کے آغاز، مشترکہ تربیتی مراکز کے قیام، اور تیسرے ممالک جانے والے پاکستانی محنت کشوں کے لیے ازبکستان کو ٹرانزٹ مرکز کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سمندر پار پاکستانیوں، خصوصاخلیجی ممالک، برطانیہ اور امریکہ میں مقیم برادری کے کردار پر بھی زور دیا گیا اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و سرمایہ کاری منصوبوں میں شامل کرنے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں وسطی اور جنوبی ایشیا کو ترقی، خوشحالی اور باہمی مواقع کا خطہ بنایا جا سکتا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں