پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز شام کو فون پر بات کریں گے، انڈین آرمی

بھارتی فوج نے بتایا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والی بات چیت، جو کہ جنگ بندی کے بعد کے اقدامات پر مرکوز تھی، آج شام تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سرحد پر اتوار کی رات امن و امان رہا، جو حالیہ دنوں میں پہلی بار دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انڈیا نے اپنے ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے ہیں اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث سٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ہفتے کی جنگ بندی، چار دن کی شدید گولہ باری اور واشنگٹن کی سفارتی کوششوں اور دباؤ کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق، انڈیا نے اتوار کو پاکستان کو ایک ہاٹ لائن پیغام بھیجا جس میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ نئی دہلی ایسی کسی بھی مزید خلاف ورزی کا جواب دے گا۔ تاہم، پاکستانی فوج کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب، انڈین افواج کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈین فضائیہ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ معمولی نقصانات کے باوجود ان کے تمام فوجی اڈے اور نظام پوری طرح فعال ہیں۔

انڈیا نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز شام میں ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے، جو پہلے دوپہر میں متوقع تھی، لیکن تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

پیر کے روز، انڈیا نے جھڑپوں کے دوران بند کیے گئے اپنے 32 ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہوائی اڈے اب شہری پروازوں کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان نے اپنا فضائی حدود ہفتے کے روز ہی دوبارہ کھول دیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں