اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2025ء کے پہلے ماہ کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھجوائیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سال کے پہلے ماہ جنوری میں 2024ء کی نسبت 2025 ء میں 25 فیصد زیادہ رقوم ملک بھجوائیں ۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کی نسبت 31۔7 فیصد زائد رہیں ۔
واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024ء میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً ترسیلات زر پاکستان نہ بھجوائیں ۔ ان کی جماعت نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم بھی چلائی تھی ۔