اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں  3.07ارب ڈالر وطن بھیجے جو دسمبر 2023سے 29فیصد زائد ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر میں بھیجی جانیوالی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں سعودی عرب سے 77کروڑ، عرب امارات سے 63کروڑ ڈالر بھیجے گئے،برطانیہ سے 45کروڑ، یورپ سے 36کروڑ، امریکا سے 28کروڑ ڈالر بھیجے گئے،مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33فیصد زائد رقوم بھیجیں ،پاکستانیوں نے 6ماہ میں 17ارب84کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں،جنوری سے دسمبر 2024کی ورکرز ترسیلات 34.65ارب ڈالررہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں