امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکہ میں موجود چین کے بین الاقوامی طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہفتے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے خلاف اپنی تازہ ترین پابندیوں میں خاص طور پر چینی طلباء کو نشانہ بنائے گی۔ لیکن جب گزشتہ روز ان سے پوچھا گیا کہ وہ ملک میں چینی طلباء کو کیا پیغام بھیجیں گے تو ٹرمپ نے اصرار کیا: “انہیں کچھ نہیں ہوگا۔”انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، “ہم صرف انفرادی طلباء کو چیک کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ تمام کالجز میں ہو گا۔”
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز چین سے آنے والے طلباء کے ویزوں کو “جارحانہ انداز میں” منسوخ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ روبیو پہلے ہی ہزاروں ویزے روک چکے ہیں