ترجمان وزارتِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ “امید کرتی ہوں کہ امریکہ میں نئی قیادت کے آنے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید وسیع اور مضبوط ہونگے۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ “ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ہی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بناتی ہے۔”
چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ امریکہ میں لیڈرشپ تبدیل ہونے سے پاکستان اور چین کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دے گا۔