‘جوہری ہتھیار نہیں’، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پھر ایران پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بہت بڑا امریکی بحری بیڑا تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جو مکمل طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ پیش قدمی کر رہا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بحری بیڑے کی قیادت طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے، اور یہ بیڑا اس بیڑے سے بھی بڑا ہے جو ماضی میں وینزویلا کی جانب بھیجا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی طرح یہ بحری بیڑا بھی مکمل طور پر تیار، پرعزم اور ہر طرح کی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو رفتار اور طاقت کے ساتھ، حتیٰ کہ تشدد کے ذریعے بھی، اپنا مشن فوری طور پر پورا کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ایران پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے اور ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے۔ ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے میں ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور ایسا معاہدہ ہونا چاہیے جو تمام فریقین کے مفاد میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور صورتحال نہایت نازک ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں، مگر ایران نے اس پر عمل نہیں کیا، جس کے بعد ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ ہوا، جس میں ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے اب بھی باز نہ آیا تو آئندہ حملہ اس سے کہیں زیادہ شدید ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی ممکنہ اقدام کو روکنے کے لیے فوری طور پر درست فیصلہ کرے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں