نیویارک انڈین فلم فسٹول 28 سے 31 مئی تک منعقد ہوگا، ‘بونگ’ افتتاحی فلم کے طور پر پیش کی جائے گی

اس سال نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول 28 سے 31 مئی تک منعقد ہوگا، جس کے لیے نمائش میں شامل فلموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سینما ایکسپریس کے مطابق، منی پور کی فلم ‘بونگ’ فیسٹیول کی افتتاحی رات کی پہلی فلم ہوگی۔ اس فلم نے حال ہی میں بافٹا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ اس کے علاوہ کلاسک فلم شعلے کا کے -4میں بحال شدہ ورژن بھی افتتاحی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جس میں ہدایتکار رمیش سپی کا اصل اختتام بھی دکھایا جائے گا۔

فلم “بونگ” کی ہدایتکار لکشمی پریا دیوی بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گی اور فلم کی اسکریننگ کے بعد ایک مباحثہ سیشن میں حصہ لیں گی۔ یہ فلم ایک ایسے لڑکے کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے بچھڑے ہوئے والد کو واپس لانے کی کوشش کرتا ہے، اور اس میں خاندان، شناخت اور جذباتی تعلقات جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کے ڈائریکٹر عاصم چھبرا کے مطابق، “بونگ ایک خوبصورت فلم ہے جو مزاح اور جدوجہد کو ایک منفرد انداز میں پیش کرتی ہے اور یہی وہ سینما ہے جس کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں”۔

اس کے علاوہ پنجابی فلم ‘فلاورز آف ایکیشیا’ کا عالمی پریمیئر 30 مئی کو ہوگا، جس کی ہدایتکاری انمول سدھو نے کی ہے۔ یہ فلم معاشرتی موضوعات خصوصا پدرشاہی نظام پر روشنی ڈالتی ہے۔

فیسٹیول میں ‘دل چاہتا ہے’ بھی پیش کی جائے گی، جسے فرحان اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ مراٹھی فلم ‘تیگھی’ فیسٹیول کی اختتامی فلم ہوگی۔ اس فلم میں اداکارائیں سونالی کلکرنی اور نیہا پینڈسے بھی شرکت کریں گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں