ہالی ووڈ اداکارہ ووپی گولڈ برگ نے خواتین کے کھیلوں کو نشر کرنے کے لیے دنیا کے پہلے گلوبل اسپورٹس چینل کا آغاز کر دیا ہے۔ ووپی گولڈ برگ نے گزشتہ ہفتے دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فالن میں شرکت کے دوران اعلان کیا کہ انہوں نے آل ویمنز اسپورٹس نیٹ ورک لانچ کر دیا ہے۔ یہ چینل پہلے ہی مشرق وسطیٰ اور ایشیا بشمول بھارت میں دستیاب ہے اور اس ہفتے امریکہ میں اس کے آغاز سے متعلق ایک بڑا اعلان کیا جائے گا۔
عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں کا مرکز
گولڈ برگ کے مطابق، یہ چینل دنیا بھر کے خواتین کے لائیو کھیلوں کا مرکز ہوگا، جس میں فٹبال، باسکٹ بال، ٹینس، کرکٹ اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، اگر کوئی خاتون کھیل رہی ہے، تو ہم اسے دکھا رہے ہیں۔
2 ارب افراد تک رسائی
ووپی گولڈ برگ نے بتایا کہ انہوں نے کامن سپرٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور یہ منصوبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ 65 ممالک میں دستیاب ہے اور دو ارب سے زائد افراد تک رسائی رکھتا ہے۔ رپوٹ کے مطابق، CNBC نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے سالوں میں خواتین کے کھیلوں کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔