انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز کا نیا اعزاز: کرو-تھارپ ٹرافی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے عظیم کرکٹرز مارٹن کرو اور گراہم تھارپ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ 

سیریز کی تفصیلات

سیریز کا آغاز 28 نومبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔ 

.دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا.

مجموعی طور پر سیریز میں 3 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ 

.کرو-تھارپ ٹرافی کو منفرد بنانے کے لیے دونوں کرکٹرز کے یادگار لمحات کو ٹرافی کا حصہ بنایا گیا

ٹرافی کے لیے گراہم تھارپ کے وہ بیٹ استعمال کیے گئے جن سے انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

مارٹن کرو کے وہ بیٹ بھی شامل کیے گئے جن سے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ 

دونوں کھلاڑیوں کی فیملیز نے ان کے یادگار بیٹس کو ٹرافی کے لیے عطیہ کیا، جو اس ٹرافی کو مزید جذباتی اور تاریخی بناتی ہے۔ 

دونوں کھلاڑیوں کی میراث 

مارٹن کرو نیوزی لینڈ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے جو 2016 میں انتقال کر گئے۔ 

گراہم تھارپ انگلینڈ کے نمایاں بلے بازوں میں شامل تھے اور 2023 میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ 

یہ ٹرافی دونوں عظیم کھلاڑیوں کی میراث کو زندہ رکھتی ہے اور کرکٹ کے کھیل میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یادگار بنائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں