براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

نیپال میں جین زی کی منتخب حکومت کی جانب سے سابق اور موجودہ سیاست دانوں کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے پینل قائم

16 اپریل 2026
نیپال میں جین زی کی منتخب حکومت کی جانب سے سابق اور موجودہ سیاست دانوں کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے پینل قائم
نیپال میں سنگر سے سیاست دان بننے والے بلندر شاہ کی قیادت میں نئی حکومت نے بدعنوانی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سابق اور موجودہ سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے ایک پینل قائم کر دیا ہے۔ 35 سالہ…

نیپال میں سنگر سے سیاست دان بننے والے بلندر شاہ کی قیادت میں نئی حکومت نے بدعنوانی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سابق اور موجودہ سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے ایک پینل قائم کر دیا ہے۔

35 سالہ بلندر شاہ اس وقت وزیر اعظم بنے جب ان کی جماعت راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے 5 مارچ کے پارلیمانی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی۔ یہ انتخابات گزشتہ سال ستمبر میں ہونے والے انسدادِ بدعنوانی “جنریشن زی” احتجاج کے بعد منعقد ہوئے تھے۔

بلندر شاہ اس سے قبل دارالحکومت کھٹمنڈو کے میئر رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور اصلاحات کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کی۔

کابینہ کے ترجمان سسمت پوکھریل کے مطابق پانچ رکنی تحقیقاتی پینل کی سربراہی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج راجندر کمار بھنڈاری کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ تحقیقات قانونی تقاضوں اور شواہد کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ انداز میں کی جائیں گی، اور اس کی سفارشات پر متعلقہ سرکاری ادارے عملدرآمد کریں گے۔ تاہم پینل کو کام مکمل کرنے کے لیے کوئی حتمی مدت نہیں دی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ تحقیقات 2008 میں 239 سالہ بادشاہت کے خاتمے کے بعد سے عوامی عہدوں پر فائز رہنے والے سینکڑوں سیاست دانوں اور افسران تک پھیل سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ تین سال قبل قائم ہونے والی راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے انتخابات کے دوران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا اہم نعرہ بنایا تھا اور طویل عرصے سے سیاست پر حاوی جماعتوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

خبر شیئر کریں