محمد البشیر، شام کے عبوری وزیر اعظم

شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے محمد البشیر کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے۔

محمد البشیر 1983 میں شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ، ادلب یونیورسٹی سے شریعت اور قانون میں بھی بی اے مکمل کیا۔
پیشہ ورانہ مہارت کے لیے انہوں نے 2021 میں پروجیکٹ مینجمنٹ اور انتظامی منصوبہ بندی میں سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ 201ٍ1 میں روسی گیس کمپنی کے پریسیژن انسٹرومنٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔ الامل تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر اور وزارت اوقاف میں اسلامی تعلیم کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2022 میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر مقرر ہوئے اور 2023 میں انہیں ادلب میں شامی سالویشن حکومت کی قیادت سونپی گئی۔

سیاسی قیادت

8 دسمبر 2024 کو شامی مسلح اپوزیشن نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر دمشق پر قبضہ کر لیا۔
بعد ازاں، فوجی آپریشنز روم کے کمانڈر انچیف احمد الشرع (معروف بہ ابو محمد الجولانی) نے محمد البشیر کو عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری دی۔

شامی پارلیمان اور عوامی حمایت

شامی پارلیمان نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کو “تاریخی دن” قرار دیا اور نئے شام کی تعمیر میں عوام کی خواہشات کی حمایت کا اعلان کیا۔

محمد البشیر کی قیادت میں عبوری حکومت کا مقصد ملک کو استحکام، قانون کی حکمرانی، اور ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جانا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں