پاکستان میں فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ کے زیرِ التواء مقدمے سے مشروط ہونگے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ  نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی ، جِس پر وزارتِ دفاع پاکستان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔

سماعت کے اختتام پر آئینی بینچ نے کیس میں آج کی سماعت کا آرڈر جاری کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سُنانے کی اجازت دیدی۔ آئینی بینچ نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمے کے فیصلےسے مشروط ہونگے، جِن ملزمان کو سزاؤں میں رعایت مِل سکتی ہے، اُنہیں وہ دے کر رہا کیا جائے، جِن ملزمان کو رِہا نہیں کیا جا سکتا اُنہیں سزا سنانے پر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں