تمام وائرس نقصان دہ نہیں، کچھ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں: تحقیق

سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ تمام وائرس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ کچھ فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ تحقیق آسٹریلیا کی فائنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک رابنسن کی سربراہی میں کی گئی اور اسے طبی جریدے “مائیکروبائل بائیوٹیکنالوجی” میں شائع کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمام بیکٹیریا یا وائرس نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ کچھ ہماری صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ صحت مند مائیکروبز مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں، بیماریوں کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں اور دباؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جیک رابنسن کے مطابق، مائیکروبز جلد اور تولیدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ ذہنی سکون، بہتر غذائی اجزا کا ہضم، سوزش میں کمی اور خون میں شوگر کے بہتر کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جسم میں موجود مائیکروبز کے مجموعے کو “مائیکرو بایوم” کہا جاتا ہے۔ اس میں مختلف اقسام شامل ہیں جیسے بیکٹیریا، فنگی، وائرس، الجی، پروٹوزوا، آرکی اور پرایون۔ یہ تمام مائیکروبز انسانی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں اور وٹامن پیدا کرنے، ہاضمے میں مدد دینے اور مدافعتی نظام کو تربیت دینے کا کام کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیکروبز کی بحالی اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنا صحت مند مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ یہ تحقیق اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ماحول اور جسم میں موجود حیاتیاتی تنوع انسانی اور ماحولیاتی صحت کے لیے فعال طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں