اسلام آباد میں کرغزستان کے صدر کا شاندار استقبال، وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے جہاں وزیراعظم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس سے تقریب کا وقار مزید بڑھ گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا پُرجوش استقبال کیا اور مہمان رہنما سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے قبل صدر ژپاروف نے اپنے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر انہیں روایتی انداز میں گن سلیوٹ دیا گیا جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں