خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا ملک کاپہلا صوبہ بن گیا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے ، اور کے پی حکومت نے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دئیے ہیں ۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت  قرض تو لیتے ہیں لیکن ان کے پاس قرض اتارنے کے حوالے سے کوئی مربوط پروگرام نہیں ہوتا۔ تاہم کے پی حکومت نے قرض اتارنے کیلئے قائم فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دئیے ہیں ۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کے پی  حکومت اس  فنڈ میں 30 سے 35 ارب روپے منتقل کر سکتی ہے اور اس فنڈ میں اپنا شیئر مجموعی قرض 725 ارب کے 10 فیصد تک لے جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے آج سے فنڈز منتقل کرنا شروع بھی کر دئیے ہیں ۔ مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید فنڈز بھی منتقل کئے جائیں گے ۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے قرضوں کی ادائیگی کے پروگرام کے حوالے سے قومی اور دیگر صوبائی حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،جب  وفاق میں ہماری حکومت بنے گی تو ملکی قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بھی پروگرام لائیں گے ۔

مشیر خزانہ کے پی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت کے قیام سے پہلے خزانے میں تنخواہیں ادا کرنے کیلئے بھی فنڈز موجود نہ ہونے کی باتیں کی جاتی تھیں تاہم اب خزانے میں تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں موجود ہیں ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں