ایف بی آر نے سال 2023-24 کے دوران ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ۔ ٹیکس وصولیوں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس دینے والے شہروں کی فہرست میں کراچی سرفہرست رہا ، لاہور دوسرے جبکہ اسلام آباد ٹیکس دینے والے شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا ۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے شہر سے 522 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ۔ ایف بی آر نے زیر تبصرہ مدت کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 360 ارب روپے کے ٹیکس جمع کئے ۔ جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 13 کروڑ 63 لاکھ روپےسے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ۔
ایف بی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے ایک ہزار ارب روپے سے زائد وصولیاں کیں ۔
زیر تبصرہ مدت کے دوران لاہور سے مجموعی طور پر 1ہزار 402ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے گئے ، جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر ایک ہزار 164 ارب روپے کے ٹیکس جمع کئے ۔