جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیا

بالی ووڈ اداکار اور اسٹار جان سینا نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کا یادگار اور زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جان سینا کی تعریف کی۔

اس پر جان سینا نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”میں آپ کی مہربانی اور ہماری گفتگو کو کبھی نہیں بھولوں گا، آپ دنیا بھر کے مداحوں کے لیے مستقل تحریک ہیں۔”

جان سینا نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ شاہ رخ خان کے ٹیڈ ٹاک نے ان کی ذاتی زندگی میں مشکل وقت کے دوران بہت حوصلہ دیا، جس کے بعد وہ شکرگزاری اور خود آگاہی کی طرف مائل ہوئے۔

48 سالہ جان سینا نے انکشاف کیا کہ ممبئی میں ایک شادی کے دوران ان کی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی، جو ان کی زندگی کے سب سے جذباتی لمحات میں سے ایک تھی۔

جان سینا کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، مداحوں نے دونوں اسٹارز کی باہمی عزت و محبت کو “بولی وڈ اور ہالی وڈ کی خوبصورت ملاقات” قرار دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں