وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی کا رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر بات چیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سرکاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر بھی بات کی، جن کی میزبانی پاکستان نے کی تھی۔

جاپانی وزیرِاعظم نے جنگ بندی اور مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے امن عمل کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت نہ صرف خطے کے استحکام بلکہ عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والے تفصیلی مذاکرات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں