شمالی جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

جاپان کے شمالی علاقے میں ہفتے کی رات ایک خوفناک زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپان کے ایواتے پریفیکچر (Iwate Prefecture) کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 19.2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شمالی حصوں، خاص طور پر ہوکا ئیڈو اور توہوکو علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ فوری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ کئی مقامات پر بجلی منقطع ہونے اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں عارضی رکاوٹ کی اطلاعات ملی ہیں۔

اب تک کسی جانی نقصان یا سنگین مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم جاپانی حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ساحلی علاقوں میں سائرن بجائے جا رہے ہیں اور شہریوں کو اونچی جگہوں کی طرف منتقل ہونے کی تاکید کی جا رہی ہے۔

زلزلے کے بعد جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (JMA) نے اعلان کیا ہے کہ سونامی کے امکانات موجود ہیں، لیکن لہروں کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں