انڈونیشیا: اسکول کی مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعے کی نماز کے دوران ایک ہائی اسکول کی مسجد میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر طلباء شامل ہیں، جبکہ بعض اساتذہ اور دیگر افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی جکارتہ کے علاقے کلاپا گاڈِنگ میں واقع سرکاری اسکول کی مسجد میں پیش آیا، جو بحریہ کے کمپاؤنڈ کے اندر واقع ہے۔ دھماکے کے وقت نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، جس کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ مسجد کے اندر دھواں پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی افراد کو شیشے کے ٹکڑوں اور ملبے سے زخم آئے۔ متعدد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، تاہم تقریباً 20 طلبہ ابھی زیر علاج ہیں، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک بندوق اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابھی تک دھماکے کی مکمل وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں