اردن نے فضائی حدود کھول دیں، اسرائیل کی فضائی حدود تاحال بند

اردن نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ تاہم، اس کے برعکس، اسرائیل کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ، اسرائیل کی فضائی حدود تاحکمِ ثانی بند رہیں گی۔

اس بندش میں بین گوریون ایئرپورٹ بھی شامل ہے، جہاں تمام آنے اور جانے والی پروازیں اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔ ایئرپورٹ کی ویب سائٹ اس وقت کام نہیں کر رہی ہے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا تھا کہ، سفر کے خواہشمند مسافروں کو فضائی حدود کھلنے سے کم از کم چھ گھنٹے پہلے میڈیا کے ذریعے اطلاع فراہم کی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں