ایران میں جاری احتجاجی تحریک کے تیرہویں روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رہا اور ہلاکتیں ہوئیں تو امریکہ ‘سخت ردِعمل’ دے گا۔
صحافی ہیو ہیوٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ احتجاج کے دوران اب تک درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد مظاہرین کو منتشر کرنے کے عمل کے دوران ہلاک ہوئے ہیں اور امریکہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
امریکی صدر کے مطابق، مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کچھ علاقوں سے مظاہروں کے دوران بھگدڑ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ ان حالات کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے، تاہم متعلقہ فریقین کو سخت پیغام دے دیا گیا ہے اور انہیں خبردار کر دیا گیا ہے