امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھرایران سے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کا شاید ‘دوسرا موقع’ ہے۔
ٹرمپ نے لکھا،دو ماہ قبل میں نے ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 60 دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔ انھیں یہ کرنا چاہیے تھا۔ آج 61واں دن ہے۔ میں نے انھیں بتایا کہ، کیا کرنا ہے لیکن اب ان کے پاس دوسرا موقع ہے!
یاد رہے کہ، امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت اتوار کو عمان میں اپنے چھٹے دور میں داخل ہونے والی تھی۔ اس سے قبل ایران نے امریکہ پر اسرائیل کے حملوں کی حمایت کا الزام لگایا تھا، جس کی واشنگٹن نے تردید کی ہے۔