براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست

خدیجہ بھلی | 11 نومبر 2024
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کو ایک بار پھر فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست کر دیا ہے۔ ان ہواؤں کا اثر نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھ�…

بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کو ایک بار پھر فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست کر دیا ہے۔ ان ہواؤں کا اثر نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی نمایاں ہے۔

فضائی آلودگی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 753، ملتان میں 587 اور پشاور میں 463 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ ہوا میں موجود خطرناک ذرات کی وہ سطح ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس آلودگی سے سانس لینے میں دشواری، ناک، کان، اور گلے کی بیماریوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب یہ مسئلہ کسی مخصوص شہر یا صوبے کا نہیں، بلکہ یہ پورے ملک اور خطے کے لیے سنگین انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید آلودگی والے علاقوں میں شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

خبر شیئر کریں