ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں تجارتی مواقع کو بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت، اور ثقافت کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔
جام کمال خان نے اپنے حالیہ دورہ ازبکستان کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں کے انفراسٹرکچر اور ترقی کی تعریف کی، خاص طور پر ریلوے نظام کی۔
دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں شروع کی گئی فضائی پروازوں کی مقبولیت کو دوطرفہ تعاون کی علامت قرار دیا گیا۔
وزیر تجارت نے مذہبی سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ویزا عمل کو مزید آسان اور فعال بنانے پر زور دیا۔
زیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ ازبکستان کے دوران بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں اور کاروباری فورم کے انعقاد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
ازبک سفیر کا مؤقف
سفیر علی شر تختیوف نے زراعت، خوراک، دوا سازی، اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ازبک سفارت خانے کی 24 گھنٹے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اختتام
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تمام ممکنہ شعبوں میں ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر تجارت نے ازبک صدر اور حکام کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔