ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: آئی سی سی نے شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کسی بھی قسم کا سکیورٹی خطرہ لاحق نہیں ہے اور اسی بنا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے میچز بھارت سے منتقل نہیں کیے جائیں گے اور تمام میچز پہلے سے طے شدہ وینیوز پر ہی کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے چند روز قبل کسی بھی طرح کی تبدیلی ممکن نہیں، اور میچز کی منتقلی سے نہ صرف آئندہ ایونٹس کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے بلکہ گورننگ باڈی کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھ سکتا ہے۔ آئی سی سی نے اس بات پر زور دیا کہ شیڈول برقرار رکھنا عالمی کرکٹ کی شفافیت کے لیے ضروری ہے۔

آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے متعدد رابطے کیے اور انہیں مکمل سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا تاکہ ممکنہ خدشات دور کیے جا سکیں۔ تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود بی سی بی اپنے موقف پر قائم رہا اور اپنی شرکت کو کسی غیر متعلقہ معاملے سے جوڑا۔ بی سی بی کے مؤقف کے مطابق ان کا مسئلہ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک لیگ میں شمولیت سے متعلق تھا، نہ کہ سکیورٹی سے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وینیو اور شیڈول سے متعلق فیصلے ہمیشہ سکیورٹی جائزے کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں اور میزبان ملک کی سکیورٹی گارنٹی کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں تمام سکیورٹی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ میچز کو اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں