زمین کی سطح کے نیچے ایسی چوٹیاں دریافت ہوئی ہیں جو ماؤنٹ ایورسٹ سے 100 گنا زیادہ لمبی ہیں۔
جرنل “نیچر” میں شائع تحقیق کے مطابق یہ چوٹیاں افریقا اور بحر الکاہل کی سرحد کے نیچے واقع ہیں۔ ان کی لمبائی تقریباً 1000 کلومیٹر ہے، جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی محض 8.8 کلومیٹر ہے۔
چوٹیاں کہاں واقع ہیں؟
یہ چوٹیاں زمین کے مرکز اور اندرونی تہہ کے درمیان واقع ہیں اور انہیں ٹیکٹونک پلیٹس کا “قبرستان” بھی کہا جا رہا ہے۔
محققین کے مطابق یہ چوٹیاں کم از کم 50 کروڑ سال پرانی ہیں، جبکہ ان کے بننے کا عمل 4 ارب سال پہلے شروع ہوا تھا۔
دریافت کیسے ہوئی؟
سائنسدانوں نے زلزلے کی لہروں کے تجزیے سے ان چوٹیوں کو دریافت کیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ زلزلے کی لہریں ان اسٹرکچرز کے پاس آکر سست ہو جاتی ہیں، جس سے ان کی موجودگی کا پتا چلا۔
دلچسپ حقائق
یہ چوٹیاں اردگرد موجود ٹیکٹونک پلیٹس سے زیادہ گرم ہیں۔
یہ اسٹرکچرز زمین کی تہہ کے نیچے چھپے حیرت انگیز رازوں میں سے ایک ہیں۔
یہ دریافت زمین کے اندرونی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔