واشنگٹن کے قریب ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر کا تصادم

رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب بدھ کے روز ایک المناک حادثہ پیش آیا جب 60 مسافروں اور عملے کے چار افراد کو لے جانے والا ایک جیٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ اس تصادم کے نتیجے میں قریبی پوٹومیک دریا میں ایک وسیع سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ہلاک شدگان کی صحیح تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے کیونکہ ریسکیو ٹیمیں کسی بھی زندہ بچ جانے والے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھے۔
تصادم کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن تمام ٹیک آف اور لینڈنگ کو روک دیا گیا ہے کیونکہ غوطہ خور ٹیمیں جائے حادثہ کی تلاشی لے رہی ہیں۔

جمعرات کی صبح ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی میئر موریل باؤزر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ساتھی شہریوں کو ڈھونڈ لیں گے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتانے سے فی الحال گریز کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوفناک حادثے سے مکمل طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہم اس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں