شام میں حکومتی فوج اور مخالف باغیوں کے درمیان 11 روزہ جنگ کے دوران 27,910 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 138 سویلینز، 380 شامی فوجی اور اس کے اتحادی جنگجو جبکہ 392 مخالف باغی گروہ کے جنگجو شامل ہیں۔
باغیوں نے دمشق کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے حکومتی عمارتوں پر قبضہ کر لیا، جبکہ صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت گر گئی۔ روسی ذرائع کے مطابق معزول صدر اور ان کے خاندان کو روس نے سیاسی پناہ دی ہے۔ شام میں حکومتی کنٹرول ختم ہونے پر عوام نے جشن منایا، مگر صورتحال مزید خراب ہو گئی جب اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر کے مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ باغیوں نے دمشق میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، اور ملک میں غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔