تاشقند کا سبز انقلاب، ہر درخت کا ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ

ازبکستان کے دار الحکومت تاشقند میں موجود ہر درخت کا مکمل ڈیٹا ایک ڈیجیٹل رجسٹر میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔حکومت کے اس منصوبےکا مقصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے درختوں کو تحفظ دی جائے گی۔جبکہ نگرانی اور شفاف رپورٹنگ کو ایک منظم شکل دی جا سکے گی۔

یہ کام وزارتِ ماحولیات، زمین فاؤنڈیشن، اور تاشقند ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت ‘Green.Tashkent.uz’ کے نام سے مخصوص ایک ویب پورٹل بنایا جائے گاجہاں ہر درخت کی جی پی ایس لوکیشن، تصاویر، عمر، نوعیت اور حالت کی معلومات درج کی جاۓ گی۔

اس ڈیٹا کو پھر ریاستی شہری منصوبہ بندی کے نظام سے جوڑا جائے گا، تاکہ ہر درخت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ قدم نہ صرف شہری فضا کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ غیر قانونی کٹائی اور ماحول دشمن سرگرمیوں پر بروقت روک تھام بھی ممکن بنائے گا۔

اس وقت یہ منصوبہ صرف تاشقند میں جاری ہے، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسے دیگر بڑے شہروں تک وسعت دی جائے گی جس سے پورے ازبکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک متحد اور مؤثر نظام قائم ہو سکے گا۔

دنیا موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کر رہی ہے ۔ خصوصاً یورپ جیسے ترقی یافتہ خطے میں گرمی کی شدید لہریں اور ماحولیاتی ایمرجنسیز بڑھتی جا رہی ہیں ۔ درختوں کا تحفظ محض ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی ذمہ داری بن چکا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں