چین میں 80 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا سونے کا ذخیرہ دریافت

چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک عظیم الشان ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس کی مالیت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینان اکیڈمی آف جیولوجی نے 2 ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں تقریباً 300 ٹن سونا دریافت کیا ہے۔ ماہرین نے اس دریافت کو چین میں اب تک ملنے والے سب سے بڑے سونے کے ذخائر میں شمار کیا ہے۔ مزید تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں بھی تقریباً 1 ہزار ٹن سونا موجود ہو سکتا ہے، جو اس دریافت کی قدر و اہمیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین دنیا بھر میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے اور عالمی پیداوار کا 10 فیصد سونا چین میں تیار ہوتا ہے۔ یہ حالیہ دریافت نہ صرف چین کی معیشت بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اہم اثر ڈال سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں