عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 657 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی اثر کے تحت پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 72 ڈالر 60 سینٹس پر برقرار ہے، جبکہ پاکستان میں بھی فی تولہ چاندی 7 ہزار 744 روپے اور 10 گرام چاندی 6 ہزار 639 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں