متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس مفت دستیاب

متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں دبئی، ابوظہبی، شارجہ سمیت پورے ملک میں اب چیٹ جی پی ٹی پلس کی سروس بلکل مفت دستیاب ہوگی۔ یہ سہولت عوامی سطح پر فراہم کرنے والا متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی پلس، اوپن اے آئی کی تیار کردہ جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ سروس ہے جو تیز رفتار جوابات، بہتر کارکردگی، اور زیادہ ٹریفک والے اوقات میں بھی ترجیحی رسائی فراہم کرتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ برس کینیڈین میڈیا کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ اے آئی سسٹمز نیوز مواد کو تربیتی مقاصد کے لیے بغیر اجازت استعمال کر رہے ہیں، جس سے کاپی رائٹ کی صریح خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اس کے باوجود متحدہ عرب امارات میں اس ٹیکنالوجی کی مفت فراہمی کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف مصنوعی ذہانت تک رسائی کو آسان بنائے گا بلکہ تعلیمی، کاروباری اور تحقیقی میدان میں نئے در وا کرے گا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں