پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندو سی ایس پی افسر تعینات

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہندو سی ایس پی آفیسر راجیندر مہیگوار نے فیصل آباد میں تعیناتی کے بعد اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دیے۔

فیصل آباد پولیس گلبرگ سرکل میں بطور اے ایس پی تعینات ہونے والے نوجوان راجیندر کا تعلق سندھ کے پسماندہ ترین ضلع بدین سے ہے، راجیندر نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد پولیس میں شمولیت اختیار کی۔

پاکستان کے مقامی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق پنجاب پولیس میں پہلی مرتبہ ہندو نوجوان کی بطور اے ایس پی تعیناتی پر حکام بھی پرامید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راجیندر مہیگوار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کا خواب حقیقت میں ڈھلنے پر انتہائی خوش ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ “مجھے نہیں لگتا باقی محکموں میں رہتے ہوئے ہم اپنی کمیونٹی کے لیے اتنا آن گراؤنڈ کام کر سکتے ہیں۔”

Author

اپنا تبصرہ لکھیں