فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر لیبیا پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر لیبیا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے لیبیا کی صدارت کے تحت قائم عرب مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ان کے نائب لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔

لیبیا آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عرب مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و فوجی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جانب سے تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاکستان و لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں