وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
جنگ اور دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں، اور محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 6 جنوری تک آسامیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فنانس ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی نئی آسامی کی اجازت وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی۔
مزید برآں، وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے اور 3 سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔