لندن میں وراثتی ٹیکس کے خلاف کسانوں کا احتجاج

لندن میں کسانوں نے وراثتی ٹیکس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سینٹرل لندن کی سڑکوں کو ٹریکٹرز کے ذریعے بلاک کر دیا۔ کسان اپنے ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ تک پہنچے اور وراثتی ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔


کسانوں کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس کی وجہ سے وہ اپنی زمینیں بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ذاتی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زرعی پیداوار اور خوراک کی فراہمی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹیکس کو فوری واپس لیں۔


دوسری جانب، حکومت کا موقف ہے کہ وراثتی ٹیکس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ نئے قوانین کے مطابق 2026 سے 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کے فارم پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں