صدیوں پرانے بدھ مت کے مجسمے ، پتھر اور قیمتی زیورات کی انڈونیشیاء کے قومی عجائب گھر میں نمائش جاری ہے۔ یہ نوادرات نیدرلینڈ نے انڈونیشیا کو سال 2023 میں ایک معاہدے کے ذریعے واپس کیے تھے۔
ان اشیاء کی کل تعداد 800 سے زائد ہیں اور اسے2022 میں انڈونیشیا اور نیدرلینڈزکے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت واپس کی گئیں۔ انڈونیشیا کے نیشنل میوزیم کے سربراہ گوناوان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اشیاء صرف جنگوں میں لوٹی جانے والی نہیں تھیں بلکہ انہیں سائنسدانوں، مشنریوں اور سپاہیوں نے چار صدیوں کی نوآبادیاتی حکمرانی کے دوران قبضے میں لیا تھا۔
سابق انڈونیشی سفیر اور ریپٹری ایشن ٹیم کے سربراہ، آئی گستی اگنگ وساکا پوجا نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اقدام ان تاریخی خلا کو پُر کرنے کے لیے اہم ہے جو وقت کے ساتھ دھندلا یا ضائع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے لیے مذاکرات انڈونیشیا کی 1945 میں آزادی کے بعد سے جاری تھے، تاہم جولائی 2022 میں رسمی طور پر نوادرات کی واپسی کی درخواست دی گئی۔
1978 میں نیدرلینڈز نے سنگھاساری سلطنت کے 13ویں صدی کے مشہور مجسمے پرادنیہ پارمیتا کو واپس کیا۔اسی طرح 2020 میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر سونے کا خنجر انڈونیشیا کے حوالے کیا۔