یورپی یونین نے دھمکی دی ہے اگر امریکہ کی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی پر جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو یورپ بھی امریکی ساختہ کاروں اور جہازوں کے حوالے سے اپنی پالیسی کو نئے سرے سے دیکھے گا۔
یاد رہے یورپی یونین تجارتی جنگ روکنے لیے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتی ہے لیکن ٹرمپ کے عائد کردہ محصولات دوبارہ شروع ہونے سے اب اقدامات کی تیاری کر رہی ہے۔
یورپی یونین کے ایک سینیئر ذمہ دار نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز اور کاروں سے متعلق بنائی گئی فہرست میں موجود سامان کی قیمت بالترتیب 10.5 بلین یورو اور 12 بلین یوریو سے زائد ہے۔ جبکہ اس میں 12.9 بلین یورو مالیت کے پلاسٹک اور کیمیکل بھی ہیں۔