مصری پہلوان نے صرف دانتوں سے سمندری جہاز کھینچ لیا

مصر کے ایک پہلوان نے اپنی غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دانتوں کے زور پر بھاری سمندری جہاز کھینچ لیا۔

مصری ریسلر نے دانتوں کی مدد سے سمندری جہاز کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ غیر معمولی کارنامہ صرف جسمانی طاقت کا نتیجہ نہیں بلکہ برسوں کی مسلسل محنت، سخت مشقوں اور غیر معمولی فٹنس کا نتیجہ ہے۔

مصر کے ایک معروف ریسلر نے عوامی شو میں اپنی طاقت کا ایسا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ ریسلر نے صرف اپنے دانتوں کی مدد سے ایک بڑا سمندری جہاز کھینچ لیا، جب کہ ہزاروں افراد اس منفرد مظاہرے پر حوصلہ افزائی کی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بھاری جہاز کو کھینچنے کے لیے غیر معمولی جسمانی قوت کے ساتھ ساتھ مضبوط جبڑوں اور سخت دانتوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کارنامہ اس لیے بھی منفرد ہے کہ عام افراد ایسی کوشش کریں تو ان کے دانت فوراً ٹوٹ سکتے ہیں۔

ریسلر کا کہنا ہے کہ اس صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے برسوں تک سخت محنت، مسلسل مشق اور فٹنس پر بھرپور توجہ دی۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی کا بھی امتحان ہے۔

یہ مظاہرہ ان منفرد کارناموں میں شامل ہوگیا ہے جو عموماً عالمی ریکارڈ کا حصہ بنتے ہیں، جن میں بھاری ٹرک یا جہاز کھینچنے کے مقابلے شامل ہیں ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں