ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم تعیناتیاں

ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کر دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی انتظامیہ کے لیے اہم تعیناتیوں کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ تعیناتی نئی امریکی حکومت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

تلسی گبارڈ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر

نومنتخب صدر نے سابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس تلسی گبارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے عہدے پر نامزد کر دیا ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے امور میں استحکام لانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

میٹ گیٹز اٹارنی جنرل نامزد

اس کے علاوہ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ میٹ گیٹز نے ماضی میں ٹرمپ کے خلاف قانونی مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا اور وہ ٹرمپ کے کٹر حامی سمجھے جاتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور بائیڈن کی تاریخی ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ موجودہ صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، اور میڈیا کے سامنے مصافحہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار رویہ اختیار کیا۔
اس موقع پر بائیڈن نے ٹرمپ کو “پرامن اقتدار کی منتقلی” کے لیے اپنی تیاری کا یقین دلایا۔ ملاقات میں اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی، تاہم دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے سامنے بیانات دینے یا سوالات کے جوابات سے اجتناب کیا۔

اقتدار کی منتقلی مشکل ہے، لیکن منتظر ہوں” — ٹرمپ

ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے کہا کہ اس ملاقات سے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ “سیاست مشکل ضرور ہے، لیکن اقتدار کی منتقلی کے لیے پرعزم ہوں”. بائیڈن کو استعفیٰ دے کر کاملا ہیرس کو صدر بننے دینا چاہیے۔اس ملاقات میں امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے شرکت نہیں کی، جبکہ میلانیا ٹرمپ کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ وائٹ ہاؤس نہیں آئیں۔ اس دوران ٹرمپ کی حامیوں کی جانب سے بائیڈن کو فوری استعفیٰ دے کر کاملا ہیرس کو پہلی خاتون صدر بننے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں