ٹرمپ نے مسلم تنظیم سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم تنظیم مسلم برادر ہڈ
سے متعلق اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت اس تنظیم کی چند غیر ملکی شاخوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا لبنان، مصر اور اردن میں موجود مسلم برادر ہڈ کی شاخوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ اس حکومتی اقدام کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا یہ شاخیں مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف دہشت گردی، تشدد یا عدم استحکام میں ملوث ہیں یا نہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان شاخوں کی سرگرمیوں نے خطے کی صورتحال کو متاثر کیا ہے، اور ان کے کردار کا جامع تجزیہ مستقبل کی پالیسیوں کے تعین میں اہم ثابت ہوگا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں