تاشقند سے اسلام آباد کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز

24 مئی 2025 سے ازبکستان ایئر ویز کی جانب سے تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور ترقی کی نئی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پرواز ازبکستان کے پاکستان میں سفارتخانے کی کوششوں اور ازبکستان ایئر ویز کی بھرپور معاونت سے ممکن ہوئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار پرواز ہفتے کے روز چلے گی، اور مستقبل میں اس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ تاشقند اور لاہور کے درمیان بھی ہفتے میں دو مرتبہ (بدھ اور جمعہ) پروازیں پہلے سے جاری ہیں۔

یہ پیشرفت تجارت، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے نئے دروازے کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس پرواز کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ازبک سفیر علی شیر تختئیوف نے اپنے سوشل میڈیا پر کہا کہ : “ہم اُن تمام افراد اور اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کردار ادا کیا، اور جو پاکستان و ازبکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں”۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں