غذائیت کی کمی: ٹائپ 2 ذیابیطس کے لیے ایک اہم تشویش

طبی ماہرین ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کا برسوں سے مشاہدہ کرتے آئے ہیں- اکثر مریض اپنے خون  میں  مٹھاس کی مقدار متوازن رکھنے کے لئے کم کیلوریز والی خوراک استعمال کرنے لگتے ہیں- زیادہ مٹھاس رکھنے والی سبزیوں اور پھلوں کو کم کھانے کی وجہ سے ان میں موجود وٹامنز، منرلز اور اینٹی آ کسیڈنٹس  بھی غذا میں شامل نہیں ہو پاتے-

حال ہی میں برطانوی میڈیکل جرنل نیوٹریشن، روک تھام  اور صحت میں شائع ہونے والے مواد کا جائزہ لیا گیا – اس  جائزے نے اس بات کی نشان دہی  کی کہ  پینتالیس فیصد مریضوں میں بہت سے مائیکرو  نیوٹرینٹس کی کمی ہوتی ہے – یہ کمی خواتین میں زیادہ پائی گئی-

انٹر نیشنل ڈا یا بیٹس فیڈریشن کی دو ہزار بائیس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چھبیس اعشاریہ سات فیصد (تینتیس ملین)  بالغ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں – اس کا مطلب ہے کہ ان افراد کو بھی اپنی غذا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے –

سب سے زیادہ قلت کن مائیکرو  نیوٹرینٹس کی ہوتی ہے ؟

سٹڈی کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں  وٹامن ڈی کی قلت سب سے  زیادہ پائی گئی – دوسرے نمبر پر میگنیشیم اور تیسرے نمبر پر آئرن  کی کمی نوٹ کی گئی –

ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض میں تجویز کی جانیوالی دوا میٹ فارمین لینے والے مریضوں میں وٹامن بی 12 کی قلت بھی مشاہدہ کی گئی-

طبی ماہرین کا خیال ہے کہ  ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں مرض کی بہتر نگہداشت کرنے کے لئے ان کی غذا پر انفرادی توجہ دینے کی ضرورت ہے –

ذیابیطس  آسٹریلیا ڈائریکٹر آف ریسرچ پروفیسر گرانٹ برنک ورتھ کا خیال ہے کہ مائیکرو  نیوٹرینٹس زنک ، میگنیشیم  اور وٹامن ڈی گلوکوز میٹا بولزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں – اچھی غذا سے بلڈ گلوکوز کی منیجمنٹ میں زیادہ کامیابی ممکن ہے –

پروفیسر گرانٹ کی طرح دیگر طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض پر قابو پانے میں خوراک  اور  غذائیت کا نمایاں کردار ہے-

مائیکرو  نیوٹرینٹس اور غذا ئیت سے بھرپور خوراک کے ذرائع کیا ہیں ؟

متنوع پھل اور سبزیاں ، مکمل اناج جس کا چھلکا الگ نہ کیا گیا ہو، چربی نکلا ہوا روکھا گوشت، فیٹی فش، نباتات سے حاصل کی گئی چکنائی، میوہ جات، انڈے اور دہی، دودھ اور پنیر وغیرہ۔

کن چیزوں کا استعمال محدود کرنا چاہیے ؟

چربی والا سرخ گوشت ، پراسیس کیا گیا گوشت ، نمک ، اضافی چینی وغیرہ۔

کھانے کے پیکٹ پر کیا پڑھیں ؟

کوشش کریں کہ ایک جزو والی خوراک ہو-  جتنے زیادہ اجزا ہوں گے اس کا مطلب ہے کہ خوراک اتنی زیادہ پراسیس کی گئی ہے –

ڈبے پر خوراک کا نیوٹریشن فیکٹ ٹیبل پڑھیں-  مختلف برانڈز کی اسی   خوراک کے نیوٹریشن فیکٹس کا  موازنہ کریں-  اپنے لئے بہتر غذائیت کا انتخاب کریں –

دور حاضر کی طبی تحقیق اس بات پر متفق ہے کہ ٹائپ ٹو ڈا یا بیٹس غذائی   بے اعتدالی سے جنم لیتی ہے اور ادویہ کے ساتھ ساتھ  متوازن غذا  کی مدد سے اس کی مؤثر روک تھام کی جا سکتی ہے –

Author

اپنا تبصرہ لکھیں