دہلی کی فضائی آلودگی کے باعث کرکٹ ایونٹ ممبئی منتقل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کے نتیجے میں انڈر 23 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کو نئی دہلی سے ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مقامی ماحول کی سنگینی اور کھلاڑیوں اور ناظرین کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو ان ڈور رکھنے کا حکم جاری کیا ہوا ہے، جس کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی منتقلی کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی اور ٹیمیں آلودہ ہوا کے برا اثرات سے محفوظ رہیں اور کھیل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

دہلی اور اس کے گرد و نواح میں اس وقت فضائی آلودگی کو شدید خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 342 تک پہنچ چکا ہے، جو عالمی معیار کے لحاظ سے انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی آج فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں اور کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں