“کتاب جتنا متن ایک ہی سوال میں استعمال ہوسکے گا”، چینی کمپنی ڈیپ سیک کی جانب سے نیا ماڈل متعارف

چین میں اتوار مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ تیز ہو گیا ہے۔ گزشتہ برس ہانگژو کی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے جدید ماڈل آر 1 اور وی 3 کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کی تھی، اور اب وہ جلد اپنا نیا وی 4 ماڈل پیش کرنے والی ہے۔

ڈیپ سیک نے اپنے چیٹ بوٹ کی یادداشت کی صلاحیت بڑھا دی ہے، جس سے یہ ایک ہی ہدایت میں طویل متن پڑھ کر جواب دے سکتا ہے۔ اس سے صارفین کتاب جتنا متن بھی ایک ہی سوال میں استعمال کر سکتے ہیں۔

دوسری بڑی کمپنی بائٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک بناتی ہے، نے اپنا نیا چیٹ بوٹ پیش کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل پیچیدہ اور طویل کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور امریکی مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز جیسا کام کر سکتا ہے۔ بائٹ ڈانس نے ویڈیو بنانے والا نیا ماڈل بھی جاری کیا ہے، جو چند ہدایات کی بنیاد پر معیاری فلم نما ویڈیوز بنا سکتا ہے۔

علی بابا بھی پیچھے نہیں۔ کمپنی جلد اپنا نیا ماڈل پیش کرنے والی ہے۔ علی بابا نے حال ہی میں 3 ارب یوآن کی رعایتی مہم چلائی، جس کے دوران چھ دن میں 120 ملین سے زائد صارفین کے آرڈرز موصول ہوئے۔

اسی طرح ژیپو اے آئی نے نیا ماڈل GLM-5 جاری کیا ہے، جو طویل خودکار کام اور کمپیوٹر پروگرامنگ کے کام کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر ان اعلانات کے ذریعے کمپنیاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں اس شعبے میں مزید نئے ماڈل اور اپ ڈیٹس سامنے آئیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں